اپوزیشن کے ناسمجھ لوگ کشمیر تنازعہ پر سیاست چمکارہے ہیں عثمان بزدار

قوم جانتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرنے کی مذموم کوشش کی، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک July 10, 2021
قوم جانتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرنے کی مذموم کوشش کی، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ناسمجھ لوگ کشمیر کے اہم تنازعہ پر بھی سیاست چمکارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف اپنایا اور مودی سرکار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے، وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی وکیل ہیں، قوم جانتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے کشمیر کا سودا کرنے کی مذموم کوشش کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے مفادات پر تجارت کو ترجیح دی، سابق ادوار میں تنازعہ کشمیر کے بجائے ذاتی تعلقات کو پروموٹ کیا گیا، پاکستان کے سند یافتہ جعلساز الیکشن میں کشمیر کے جعلی وکیل بن کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو ہر بین الاقوامی فورم پر بھر پور طریقے سے اٹھایا ہے، اپوزیشن کے ناسمجھ لوگ کشمیر کے اہم تنازعہ پر بھی سیاست چمکارہے ہیں، کشمیر پر پوائنٹ اسکورنگ کرنا اپوزیشن کو زیب دیتاہے نہ یہ قومی مفاد میں ہے تاہم آزاد کشمیر کی انتخابی مہم کے دوران عقل سے عاری ان سیاستدانوں کی بیان بازی انتہائی قابل مذمت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |