‎وزیراعلیٰ کے پی کا شہباز شریف کےخلاف بیان ‎عمران صاحب کی تربیت ہے مریم اورنگزیب

جو لوگ پنجاب اور خیبر پختونخوا کا گند صاف نہیں کرسکتے، انھوں نے پورے ملک کو گندہ کر دیا ہے، ترجمان (ن) لیگ


ویب ڈیسک July 10, 2021
جو لوگ پنجاب اور خیبر پختونخوا کا گند صاف نہیں کرسکتے، انھوں نے پورے ملک کو گندہ کر دیا ہے، ترجمان (ن) لیگ۔ فوٹو: فائل

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کا شہباز شریف کے خلاف بیان عمران صاحب کی تربیت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے خلاف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شہباز شریف کے خلاف بیان شرمناک ہے، ‎عمران خان کی تابعداری اور جی حضوری میں انہوں نے اخلاقیات، اقدار، روایات اور وضع داری سب برباد کر دیا ہے، پہلے معیشت کا جنازہ نکالا پھر ثقافت کا جنازہ نکالا اور اب اخلاقیات کو تباہ اور برباد کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عوام کی خدمت کرنے والے شہبازشریف کا کارکردگی میں مقابلہ نہیں کرسکتے تو قابل ترس لوگ گندی زبان کے استعمال پہ اُتر آئیں ہیں، ‎وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا شہباز شریف کے خلاف بیان ‎عمران صاحب کی تربیت ہے، خیبر پختونخوا کے لوگ تو غیرت مند اور عزت دار ہیں، اپنے دشمن کے لئے بھی ایسی زبان استعمال نہیں کرتے، ہم تو صرف سیاسی حریف ہیں۔

ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ جو لوگ پنجاب اور خیبر پختونخوا کا گند صاف نہیں کرسکتے، انھوں نے اپنی زبان سے پورے ملک کو گندہ کر دیا ہے، عمران خان نے اپنی بد زبان، نالائقی، نااہلی، بد اخلاقی اور چوری سے ملک برباد کر دیا ہے، ‎جو لوگ 8 سال میں خیبرپختونخوا میں ایک اینٹ اور ایک منصوبہ نہ چلا سکے وہ صرف گندی زبان چلا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |