کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران بارش کا امکان

شہر میں مون سون کے تحت معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 10, 2021
شہر میں مون سون کے تحت معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے دوران شہر قائد میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر کا مطلع مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے تاہم صبح و رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہونے کا امکان ہے، تین روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15جولائی سے مون سون کی پہلی بارش متوقع ہے، 15 سے 17 جولائی تک مون سون کا پہلا اسپیل شہر میں برس سکتا ہے تاہم شہر میں مون سون کے تحت معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، مون سون کے پہلے اسپیل میں 10 سے 22 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال کے شمال مغرب میں 11جولائی کو بن سکتا ہے، مون سون کی نم ہوائیں گجرات کے راستے پاکستان میں داخل ہوں گی جب کہ 12 جولائی کو تھرپارکر اور ارگرد کے علاقوں میں بادل برس سکتے ہیں اور 12سے 13جولائی کے درمیان کراچی میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں