شادی سے انکار پر شادی شدہ خاتون پر مبینہ تشدد کرنے والا کزن گرفتار
راولپنڈی میں سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی
خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم خاتون کا کزن ہے اور اس کو طلاق دلوا کر شادی کرنا چاہتا تھا۔ شادی سے انکار پر تشدد کیا۔ کزن اور اس کے خاوند کی خفیہ ویڈیو بھی بنائی اور وائرل کردی ۔ ملزم کے خلاف خاتون کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
راولپنڈی میں سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون خدا کا واسطہ دیکر دُہائی دیتے سنی جاسکتی ہے کہ جیسے کہو گے ویسے ہی رہوں گی ۔ ویڈیو منظر عام پر آنے پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیا اور پولیس حکام کو تحقیقات کرکے قانونی کارروائی کا حکم دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پولیس نے ملزم حماد شاہ کو ٹریس کر کے گرفتارکرلیاجبکہ متاثرہ خاتون نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملزم اسکا (کزن)ہے اور واقعے کے روز 15 جون کو جب میرے خاوند بھی گھر تھے۔ ملزم زبردستی گھر میں گھس آیا اور خاوند کو میرے خلاف بھڑکایا کہ وہ مجھے طلاق دے کیونکہ وہ طلاق دلوا کر مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا ۔ انکار پر تھپڑ مارے اور تشدد کیا ۔
ملزم نے خفیہ طور پر میری اور میرے خاوند کی ویڈیو بھی بنائی جو بعد میں خاوند کو بھی بھجوائی اور سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی جس پر ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔
ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔