سوات میں کالام اور اوتروڑ قبائل کے درمیان تصادم میں 7 افراد جاں بحق 15 زخمی

پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی


ویب ڈیسک July 10, 2021
پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی

کالام اور اوتروڑ کے لوگوں کے درمیان دیسان بانڈہ کی اراضی اور فصل کے تنازع پر مسلح لڑائی ہوئی جس میں دونوں اقوام کے 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں قبائل میں سرحدی علاقہ میں جھڑپ ہوئی اور فریقین کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ہلاک دو افراد کی شناخت سعید عمر سکنہ اتروڑ اور محمد نبی سکنہ بٹندر کالام کے نام سے ہوئی۔ پولیس کو مسلسل فائرنگ کے وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اور حالات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔

کالام کے بہت سے لوگ اتروڑ کے سیاحتی علاقوں میں اور اتروڑ کے افراد کالام کے علاقوں میں پھنسے ہیں، انتظامیہ ان کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو اس کی گاڑی پر بھی پتھراؤ کیا گیا ہے۔

وادی کالام سوات میں کالام اور اتروڑ اقوام کے مابین کنئی دیسان بانڈہ کی اراضی پر طویل عرصے سے تنازع جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |