کوئٹہ میں بجلی كی طویل لوڈ شیڈنگ سے پانی كا بحران بھی پیدا ہوگیا

ٹینكر مافیا نے لوڈ شیڈنگ كا بہانہ بنا كر پانی مزید مہنگا كردیا


Staff Reporter July 10, 2021
(فوٹو : فائل)

شہری علاقوں میں یومیہ 10 سے 11 گھنٹے كی لوڈ شیڈنگ كی جارہی ہے جب کہ ٹینكر مافیا نے لوڈ شیڈنگ كا بہانہ بناكر پانی مزید مہنگا كردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق كوئٹہ میں بجلی كی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پانی كا بحران پیدا ہوگیا، ٹینكر مافیا كی بھی چاندی ہوگئی اور مافیا شہریوں کو مہنگے داموں پانی فروخت کررہا ہے۔

عوامی حلقوں كا كہنا ہے كہ كیسكو نے شہری علاقوں میں بھی غیر اعلانیہ طورپر بجلی كی 10 گھنٹے سے 11 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ كرركھی ہے جس كی وجہ سے شہرمیں پانی كا بحران پیدا ہوگیا ہے واسا كی جانب سے شہریوں كو تو پانی مہیا بھی نہیں كیا جاتا جب كہ ٹینكر مافیا كی جانب سے شہریوں كو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔

ٹینكر مافیا نے بجلی نہ ہونے كی بناء پر اپنے پانی كے نرخ بھی بڑھا دیئے ہیں اور ایک ٹینكر كیلئے شہریوں كو 2 روز انتظار كرنا پڑتاہے، متعلقہ حكام اس كا نوٹس لیں۔

عوامی حلقوں نے کہا کہ ایک جانب شہر بھر میں دن رات اس قدر زیادہ بجلی بند كی جارہی ہے تو دوسری شدید ترین گرمی میں بغیر بجلی كے زندگی گزارنا بھی مشكل ہو چكا ہے جب كہ بجلی كے بھی اس قدر اضافی بلوں نے بھی صارفین كو پریشان كر دیا ہے نہ تو گھروں میں سكون ہے اور نہ ہی كاروبار چل رہا ہے، الیكٹرونكس سامان بھی بجلی کی كمی بیشی سے جل رہا ہے جس كی وجہ سے صارفین ذہنی كرب میں مبتلا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |