پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں1روپے 25پیسے سے 3روپے فی لیٹرکمی کاامکان

حکومت نے اقتدارمیں آنے کے بعد 5مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے۔


Online January 23, 2014
حکومت نے اقتدارمیں آنے کے بعد 5مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ک می کاامکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر فی بیرل کمی کے بعدآئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ا یک روپے 25پیسے سے 3روپے فی لیٹرتک کمی متوقع ہے۔

اوگراکے مطابق پٹرول ایک روپے 25پیسے، مٹی کاتیل 1.80، ہائی آکٹین3.50، ہائی اسپیڈڈیزل2.30 جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 2.50روپے کمی کاامکان ہے۔ یادرہے کہ حکومت نے اقتدارمیں آنے کے بعد 5مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں