کراچی میں بین الصوبائی ڈکیتی و رہزنی کے 40 مقدمات میں ملوث 2 ملزم گرفتار

ملزمان بلوچستان میں واردات کرکے اندرون سندھ چلے جاتے تھے، اندروں سندہ میں واردات کے بعد بلوچستان فرارہوجاتے تھے، پولیس


Staff Reporter July 10, 2021
ملزمان بلوچستان میں واردات کرکے اندرون سندھ چلے جاتے تھے، اندروں سندہ میں واردات کے بعد بلوچستان فرارہوجاتے تھے، پولیس . فوٹو : فائل

کراچی میں پولیس نے بین الصوبائی ڈکیتی و رہزنی کے 40 سے زائد مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

شاہ لطیف پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کے خلاف قتل کے 4 مقدمات کے علاوہ بلوچستان اور اندرون سندھ میں ڈکیتی و رہزنی کے 40 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان بلوچستان میں واردات کے بعد اندرون سندھ چلے جاتے تھے، اندروں سندہ میں واردات کرنے کے بعد بلوچستان فرارہوجاتے تھے، اسطرح وہ وارداتیں کرتے تھے، ملزمان اپنے گھروں پر بھی کبھی کبھار جاتے تھے۔

ہفتے کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے چوکنڈی قبرستان کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مشتبہ افراد کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزم محمد بخش عرف بابو اور عامر کو گرفتار کرکے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں