اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل

اسلام آباد کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر میں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف کی معاونت شامل ہے


ویب ڈیسک July 10, 2021
اسلام آباد کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر میں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف کی معاونت شامل ہے۔(فوٹو:ایکسپریس)

شہر اقتدار میں دنیا کے مقبول ترین کھیل کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد کلب میں بین القوامی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی سیکریٹری کینٹ ڈویژن و اسلام آباد کلب کے ایڈمنسٹریٹر سردار احمد نواز سکھیرا کی کاوشوں سے کلب کرکٹ گراونڈ میں فلڈ لائٹس روشن کردی گئیں۔ اسلام آباد کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر میں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف کی معاونت شامل ہے۔

کلب انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کلب کرکٹ گراونڈ میں قومی اور بین القوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا اور اسٹیڈیم کو مزید اپ گریڈ بھی کیا جائے گا۔ کرکٹ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے پویلین اور نئی پچیں بھی تیار کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں