کراچی میں دہشتگردی کی سنگین وارداتوں کا خطرہ ہے وفاق کا سندھ حکومت کو مراسلہ

ایئر پورٹ،بندرگاہوں،مزار قائد،سندھ اسمبلی،ہائی کورٹ، بلدیہ اعظمٰی کی عمارت اوردیگر سرکاری وحساس تنصیبات پر حملے کاخطرہ


Monitoring Desk January 23, 2014
ایئر پورٹ، بندرگاہوں، مزار قائد، سندھ اسمبلی، ہائی کورٹ، بلدیہ اعظمٰی کی عمارت اور دیگر سرکاری اور حساس تنصیبات پر حملے ہوسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

STANFORD: کراچی میں دہشتگردی کی سنگین وارداتوں کا خطرہ ہے، اس بارے میں وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کو مطلع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں حکومت سندھ کو مطلع کیا گیا ہے کہ دہشت گرد کراچی میں سنگین نوعیت کی وارداتوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ ایئر پورٹ، بندرگاہوں، مزار قائد، سندھ اسمبلی، ہائی کورٹ، بلدیہ اعظمٰی کی عمارت اور دیگر سرکاری اور حساس تنصیبات پر حملے ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں