وزیراعظم کا سندھ کی بڑی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ

ایڈوائزری کمیٹی میں عمران اسماعیل،اسد عمر، علی زیدی،ارباب غلام رحیم، علی گوہرمہر، امیربخش بھٹو، ذوالفقارمرزا شامل


ایرا اور دیگر متعلقہ اداروں کو تعمیرنو میں حائل رکاوٹیں دور کر کے کام جلد مکمل کرنے کا حکم۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کی بڑی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کیلیے بڑی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ قوم پرست رہنماؤں سے بھی رابطے شروع کر دیے ہیں، اس مقصد کیلیے سندھ ایڈوائزری کمیٹی قائم کی جا رہی ہے جس کے سربراہ وزیراعظم خود ہوں گے۔

ارکان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اسد عمر اور علی زیدی، امیر بخش بھٹو، نادر اکمل لغاری، ایم پی اے علی گوہر مہر، ارباب غلام رحیم، ذوالفقار مرزا شامل ہیں۔

دریں اثنا ہفتہ کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت 2005کے زلزلہ زدگان کی بحالی کے لئے قائم ادارے ایرا کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعظم نے ایرا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ وہ زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیرنو میں حائل رکاوٹیں دور کرکے زیرتکمیل کام جلد مکمل کریں،وزیراعظم کو نیو بالاکوٹ سٹی کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |