ترک خاتون کو شادی کیلیے بلانے والا جوان عمر دیکھ کر غائب

نوجوان نے 54 سالہ خاتون سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور شادی کا وعدہ کیا۔


Numainda Express July 11, 2021
نوجوان نے 54 سالہ خاتون سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور شادی کا وعدہ کیا۔ فوٹو: فائل

ترک خاتون کو شادی کے لیے بلانے والا نوجوان زیادہ عمر دیکھ کر غائب ہوگیا۔

نوجوان نے ترکی کی 54 سالہ خاتون سے سوشل میڈیا پر دوستی کی اور شادی کا وعدہ کیا لیکن جب خاتون لاہور آئی تو نوجوان مبینہ طور پر انہیں چھوڑ کر غائب ہو گیا۔

ترکی سے فلائٹ کے ذریعے ایان چنگ یلدیز لاہور ایئر پورٹ پہنچی جہاں نوجوان نے اس سے ملنے کا وعدہ کیا تھا، وہ شادی کا خواب لے کر رات کے وقت لاری اڈے بادامی باغ پہنچ گئی۔ اس کی ملاقات اس نوجوان سے ہوئی جس نے اسے شادی کا جھانسہ دیکر یہاں بلایا لیکن جب اس نے خاتون کو دیکھا تو وہ چھوڑ کر غائب ہوگیا۔ خاتون تھانہ پہنچ گئی لیکن اس نے نوجوان کے خلاف کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔

ڈیوٹی افسر نے بتایا خاتون کو ترک قونصلیٹ آفس پہنچادیاگیا ہے۔ لیکن اس نے واپس جانے کی بجائے شادی کا وعدہ کرنے والے نوجوان کو تلاش کرنے کی درخواست کی ہے۔

خاتون کے مطابق وہ واپس نہیں جانا چاہتی بلکہ وہ جس کی محبت میں لاہور آئیں اس کے ساتھ شادی کر کے باقی زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |