سکھر میں مگرمچھ کا حملہ 4 سالہ بچی کو نہر میں لے گیا

ماں نے بھاگ کرجان بچائی ،بچی کے گھرمیں کہرام،انتظامیہ کاکوئی اہلکارنہ پہنچا۔


Numainda Express July 11, 2021
ماں نے بھاگ کرجان بچائی ،بچی کے گھرمیں کہرام،انتظامیہ کاکوئی اہلکارنہ پہنچا۔ فوٹو : فائل

صالح پٹ میں مگرمچھ ماں بیٹی پر حملہ کرکے بچی کو کھینچ کر نہرمیں لے گیا۔

سکھرضلع کی تحصیل صالح پٹ کے علاقے ناراکینال کی آرڈ ی 115 کے گاؤں بارگاہ میں مہربرادری کے ایک شخص الہوسایوکی بیوی اپنی4 سالہ بیٹی سعیدہ کوناراکینال پرنہلارہی تھی کہ اچانک نہرمیں پائے جانے والے ایک مگرمچھ نے اس پراچانک حملہ کردیا، مگرمچھ کے غیرمتوقع حملے سے خاتون نے توبھاگ کرجان بچائی لیکن مگرمچھ 4 سالہ بچی سعیدہ کواپنے ساتھ کھینچ کرپانی میں لے گیا۔

واقعہ پربچی کے گھرمیں کہرام مچ گیا اوروالدین شدت غم سے نڈھال ہیں، علاقہ مکینوں کے مطابق خاتون اوربچی پر حملہ کرنے والا مگرمچھ 16 فٹ لمباتھا، بچی اوراس کی ماں پرحملے کی اطلاع وائلڈ لائیف کے عملے اورمقامی انتظامیہ کودی گئی ہے لیکن کوئی اہلکار اس وقت تک جائے وقوعہ پرنہیں پہنچا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |