پنجاب میں بارشوں کے رواں اسپیل کی شدت میں اضافہ سیلابی صورتحال کا خدشہ

بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ شہروں میں سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے، ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی


ویب ڈیسک July 11, 2021
برقی تنصیبات اور خستہ حال عمارات سے مناسب فاصلہ رکھیں، ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فوٹو: فائل

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آج سے مون سون بارشوں کے رواں اسپیل کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آ ج سے ملک کے شمالی حصوں میں مون سون کی شدت میں اضافہ دیکھا جائے گا، 10جولائی سے 14جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، گجرانوالہ ، حافظ آباد اور لاہور سمیت شیخوپورہ ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آ باد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوشاب ،سرگودہا ،میانوالی،بھکر اور لیہ میں 10 سے 14 جولائی تک تیز بارشوں کا امکان ہے، 12سے14جولائی تک لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال ، راجن پور، بہاولپور اور بہاولنگر،رحیم یار میں بھی گرج چمک اور کہیں کہیں تیز بارش متوقع ہے۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مون سون بارشیں پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتیں ہیں جب کہ لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور فیصل آ باد میں 12سے 14جولائی کے دوران تیز بارش کے سبب شہری سیلاب کے خطرات ہیں، اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ بارش کے دوران گھر وں کے اندر اور باہر احتیاط برتیں۔ برقی تنصیبات اور خستہ حال عمارات سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |