ٹرک روکنے والے سب انسپکٹر کو ڈرائیور نے کچل ڈالا
ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر نے خلاف ورزی پر ٹرک کو روکنے کی کوشش کی تھی، عینی شاہدین
دیپالپور روڈ پر ٹرک ڈرائیور نے ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو کچل دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اوکاڑہ میں دیپالپور روڈ پر ٹرک روکنے والے ٹریفک پولیس کے اہلکار کو ڈرائیور نے کچل دیا، جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر نذیر احمد مہر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر نے خلاف ورزی پر ٹرک کو روکنے کی کوشش کی تاہم ٹرک ڈرائیور نے رکنے کے بجائے ٹرک کی رفتار تیز کردی اور جان بوجھ کر ٹرک پولیس اہلکار پر چڑھا دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی، تاہم سب انسپکٹر نذیر احمد دم توڑ چکا تھا، جب کہ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا تھا، جس کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کی ٹیمیں ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے روانہ کردی گئی ہیں۔