شہبازشریف سے ایف آئی اے کا مبینہ نامناسب رویہ پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

ملک و قوم کی خدمت کرنے کی پاداش میں شہباز شریف کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، قرارداد کا متن

شہباز شریف نے ملک و قوم کی خدمت کی ہے وہ قوم کے ہیرو ہیں،قرارداد کا متن فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف سے ایف آئی اے افسران کے مبینہ نامناسب رویے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔


مسلم لیگ (ن) کی رکن رابعہ فاروقی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے ملک و قوم کی خدمت کی ہے وہ قوم کے ہیرو ہیں، نیب 3 سال تفتیش کرنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کے روبرو اعتراف کر چکی ہے کہ کرپشن کا کوئی الزام نہیں، اُن کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں، ملک و قوم کی خدمت کرنے کی پاداش میں انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ایف آئی اے کے اہلکاروں کا غیر مناسب رویہ قابل مذمت ہے، پنجاب کا یہ مقدس ایوان ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے ہتک آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کرے۔
Load Next Story