مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید3 کشمیری نوجوان شہید
گزشتہ 4 روز کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید افراد کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے
مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج نے فائرنگ کرکے مزید3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد شہدا کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے، بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے کواریگام اور آچابل میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوانوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کے بعد کشمیری عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور نوجوانوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے باعث بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔
واضح رہے کہ برہانی وانی شہید کی برسی کے موقع پر قابض افواج کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، اس آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہید افراد کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔