کمال آر خان پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی پیشگوئی کرنے پر تنقید کی زد میں

سلمان خان نے کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا تھا


ویب ڈیسک July 11, 2021
کے آر کے نے سلمان خان کی ذات کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکار اور فلمی تجزیہ نگار کمال آر خان عرف کے آر کے کو اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی پیشگوئی کرنا مہنگا پڑگیا۔

خود کو بالی ووڈ فلموں کا تنقید نگار کہنے والے کمال آر خان سلمان خان کے ساتھ ہوئے تنازع کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں پر چھائے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک بار پھر اپنی پیشگوئی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے کمال آر خان کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروادیا

کمال آر خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر چند ٹوئٹس کیں جن میں سے ایک بالی ووڈ اور ہالی ووڈاداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس کی طلاق سے متعلق تھی۔ کے آر کے نے دونوں کے رشتے کے بارے میں پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا نک جونس آنے والے دس سالوں میں پریانکا چوپڑا کو طلاق دے دیں گے۔



کے آر کے کی یہ ٹوئٹ وائرل ہوگئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کے آر کے اب کچھ زیادہ ہی بول رہے ہیں انہیں لوگوں کی ذاتی زندگی کے متعلق تبصرے نہیں کرنے چاہئیں۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا آپ اداکار بن نہیں پائے، تنقید نگار بننے کی کوشش کرتے کرتے اب نجومی بننا چاہتے ہیں جو کہ ناممکن ہے۔ جیوتی نامی خاتون نے کہا آپ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرکے حد پار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ''رادھے'' کی ریلیز کے بعد کے آر کے نے نہ صرف ان کی فلم کا جائزہ لیا تھا بلکہ سلمان خان کی ذات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد سلو میاں نے کے آر کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کروادیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں