عہدوں سے استعفے دیے ہیں ن لیگ نہیں چھوڑی ممتاز بھٹو

انضمام کے وقت ہم سے کیے گئے معاہدے کی ن لیگ نے خلاف ورزی کی


Numaindgan Express January 23, 2014
انضمام کے وقت ہم سے کیے گئے معاہدے کی ن لیگ نے خلاف ورزی کی۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ ن لیگ کو نہیں چھوڑا، صرف عہدوں سے استعفے دیے ہیں، علیحدگی کا فیصلہ کرنا پڑا تو سابق سندھ نیشنل فرنٹ کی ایگزیکٹیو کمیٹی اور سینٹرل کمیٹی کے اراکین سے مشورہ کریںگے۔

سرکٹ ہائوس سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، انضمام کے وقت ہم سے کیے گئے معاہدے کی ن لیگ نے خلاف ورزی کی، ن لیگ نے احتساب کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب ہمیں مفاہمتی گٹھ جوڑ دکھائی دے رہا ہے، سیاست میں بلاول بھٹو زرداری کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا، سندھ میں دھاندلی کے ذریعے پی پی کی حکومت قائم کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں