وینیزویلا میں جرائم پیشہ گروپس اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 26 افراد ہلاک

جھڑپوں میں ہلاک افراد میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے، وزیر داخلہ وینیزویلا


ویب ڈیسک July 11, 2021
جھڑپوں میں ہلاک افراد میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے، وزیر داخلہ وینیزویلا

لاہور: جنوبی امریکی ملک وینیزویلا میں جرائم پیشہ گروہوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملکی وینیزویلا کے دارالحکومت کراکس میں پولیس اور جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ وینیزویلا کی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ ہلاک افراد میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کراکس میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ کی تلاش کے لیے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے، علاقہ میں جنگ کی صورتحال ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں، علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ قبضہ میں لےلیا ہے جب کہ جرائم پیشہ افراد نے عام شہریوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں