شہباز شریف ایف آئی اے کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیارنہیں فواد چوہدری

شہباز شریف پرالزام ہے انہوں نے 25 ارب روپے جعلسازی سے باہربھیجے، فواد چوہدری

شہباز شریف کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے؟ فواد چوہدری فوٹو: فائل

KARACHI:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیارنہیں۔


اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے 25 ارب روپے جعلسازی سے پاکستان سے باہر بھیجے، یہ رقم وہ ہے جو پتہ چل گئی اصل رقوم اس سے بہت زیادہ ہو سکتی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینے کو تیار نہیں، وہ کہتے ہیں کہ بچوں کو پتہ ہو گا اور انہوں نے اپنے بچے مفرور کرا دئیے، ان کا جیل سے باہر ہونا مذاق نہیں تو کیا ہے۔
Load Next Story