پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائینز کے کرایوں میں دوگنا اضافہ

کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کم سے کم کرایہ 7 ہزار روپے تھا جو 13 ہزار روپے کردیا گیا


ویب ڈیسک July 11, 2021
طلب بڑھنے پر اندرونِ ملک فضائی کرایوں میں تقریباً دُگنا اضافہ کردیا گیا، ذرائع (فوٹو : فائل)

پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائینز نے اپنے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عید قربان کے قریب آتے ہی پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائینز نے اپنے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا ہے، جون 2021 میں کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کم سے کم کرایہ 7 ہزار روپے تھا، تاہم اب اب طلب بڑھنے پر اندرونِ ملک فضائی کرایوں میں تقریباً دُگنا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کا یک طرفہ کرایہ 13 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، اسی طرح کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 13 ہزارروپے سے زائد کردیا گیا ہے، جب کہ ائیر لائنز کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد کراچی کے ریٹرن ٹکٹ پر 25 ہزار روپے سے زائد وصول کئے جارہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |