عمران خان کی کارکردگی جھوٹ بدزبانی اور بد اخلاقی ہے ترجمان ن لیگ
منصوبوں پر تختیاں اہم نہیں ہوتیں بلکہ خدمت کاجذبہ انسان کےعمل اورنیت میں جھلکتا ہے،مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ 3 سال میں عمران خان کی کل کارکردگی جھوٹ، بدزبانی، بد کلامی، بد اخلاقی ہے.
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی کارکردگی نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر نئی تختیاں لگانا اور پرانی اکھاڑنا ہے، عمران خان کی کارکردگی نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام بدلنا ہے، سوات میں گردوں کے علاج کا اسپتال سرکاری وسائل سے تعمیر نہیں ہوا تھا، اس اسپتال کی تعمیر نجی عطیات کے ذریعے ہوئی تھی، کاروباری افراد، مخیرحضرات، شخصیات، شہریوں اور سرکاری ملازمین نے انفرادی حیثیت میں فنڈز دئیے تھے۔ بدترین سیلاب کے بعد 2010 میں یہ اسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ ہوا تھا. یہ ایک ٹرسٹ اسپتال ہے. اسپتال کی تعمیر میں کوششوں پر نوازشریف کے نام پر اس اسپتال کا نام رکھا گیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ چھوٹی گھٹیا ذہنیت عوام کی خدمت میں ناکامی پر کم ظرف حرکتیں کرتی ہے. الزامات کا بیانیہ عدالتوں میں تباہ ہو گیا، یہ بے بسی وجہ ہے کہ سیاسی مخالفین کو گالیاں دو اور بدزبانی کرو، عمران خان کے 'پلے نہیں دھیلہ'، اس لئے نواز شریف اور شہباز شریف کے نام کی تختیاں بدلو، عمران خان ایٹمی پروگرام سے نواز شریف کا نام کیسے مٹائیں گے، وہ ملک بھر میں موٹر ویز بجلی ، گیس اور ایل این جی کے منصوبوں سے کیسے تختیاں اتاریں گے ؟، سی پیک پر نوازشریف کالکھا نام کیسے ہٹائیں گے؟ عوام کے لئے سستی چینی ، گیس، لوڈ شیڈنگ سے نجات پر سے نواز شریف کا نام کیسے مٹائیں گے ؟ شوکت خانم اسپتال کا افتتاح بھی نوازشریف نے کیا تھا، کیا اس کا نام بھی بدلیں گے؟ہا پھر اسے گرا کر پھر بنائیں گے؟
ترجمان (ن) لیگ نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں پر تختیاں اہم نہیں ہوتیں بلکہ خدمت کا جذبہ انسان کے عمل اور نیت میں جھلکتا ہے، نوازشریف اور شہباز شریف نے دن رات پاکستان کے عوام کی خدمت کی ہے. 22 کروڑ عوام کے دل میں نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمت کی تختیاں لگی ہوئی ہیں۔