خیبر پختونخوا میں سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سے پولیس سیکورٹی واپس لے لی گئی

پولیس سیکورٹی واپس لینے کا مقصد سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر سیکورٹی انتظام کو باضابطہ بنانا ہے، خیبر پختونخوا حکومت


Staff Reporter July 11, 2021
خیبر پختونخوا بھر میں سیکڑوں افراد کو پولیس کی سیکورٹی فراہم کی گئی تھی فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات سمیت سیکڑوں افراد سے پولیس سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا بھر میں سیکڑوں افراد کو پولیس کی سیکورٹی فراہم کی گئی تھی، ان میں سے کچھ لوگوں کو یہ سیکورٹی باقاعدہ محکمہ داخلہ کے اجازت نامے کے تحت فراہم کی گئی تھی جبکہ کافی افراد نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے یہ سیکورٹی حاصل کی تھی اور ان کو نمود و نمائش کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایک حکم نامے کے تحت یہ سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے جس کا مقصد کسی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر سیکورٹی کے اس انتظام کو باضابطہ بنانا ہے۔ اگر کوئی اہم شخص اس پولیس کے حکم نامے سے متاثر ہوا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس کی جان کو انتہائی خطرات لاحق ہیں تو وہ محکمہ داخلہ حکومت خیبر پختونخوا سے رابطہ کرسکتا ہے، جہاں موجود صوبائی تھریٹ اسیسمینٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اسے باقاعدہ آرڈر کے تحت سیکورٹی فراہم کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |