حکومت پنجاب 660 میگاواٹ کے 2 کول پاور پلانٹ لگائیگی شہباز شریف

10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، درآمدی کوئلہ استعمال کیا جائے گا، پریس کانفرنس


آن لائن January 23, 2014
چین، بھارت، جرمنی میں 60فیصداور امریکا میں 50فیصد بجلی کوئلے سے بنائی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں 3 سے 5برس کے دوران پنجاب میں کوئلے سے 6000 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے بڑے منصوبے پر عملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔

ان منصوبوں میں8سے 10ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہو گی، وزیراعلیٰ نے حکومت پنجاب کی جانب سے 660میگا واٹ کے 2پلانٹس لگانے کا بھی اعلان کیا، حکومت پنجاب نے کوئلے سے بجلی بنانے کے پلانٹ نصب کرنے کیلیے 6مقامات کا انتخاب کرلیا ہے۔ یہاں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاور پلانٹس کیلیے کوئلہ کراچی سے بذریعہ ریل پنجاب لایا جائیگا۔

 photo 2_zpsef55c9d1.jpg

انھوں نے بتایا کہ چین میں 65 فیصد، بھارت میں63فیصد، جرمنی میں60فیصداور امریکا میں 50فیصد سے زائد بجلی کوئلے سے حاصل کی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں ایک فیصد سے بھی کم بجلی کوئلے سے پیدا ہوتی ہے، پنجاب میں 500ملین ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں لیکن آسٹریلوی کمپنی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کا کوئلہ معیاری نہیں ہے، پاور پلانٹس میں عارضی طورپردرآمدی کوئلہ استعمال کیا جائیگا بعدازاں ان پلانٹس کو مقامی کوئلے پرمنتقل کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں