ارجنٹائن نے 28 سال بعد کوپا امریکا کپ اپنے نام کرلیا

کوپا امریکا کپ میں کامیابی کے ساتھ لیونل میسی پہلی مرتبہ اپنی قومی ٹیم کے لیے کوئی کپ جیتنے میں کامیاب ہوئے


ویب ڈیسک July 11, 2021
1993 کے بعد ارجنٹائن کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی بڑے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی فوٹو: اے ایف پی

کوپا امریکا کپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے برازیل کو ایک صفر سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں کوپا امریکا کپ 2021 کے فائنل میں ارجنٹائن اور دفاعی چیمپیئن برازیل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ میچ کا واحد گول ارجنٹائن کے اینجل دی ماریا نے کیا، اس طرح ارجنٹائن نے برازیل کو ایک صفر سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔



1993 کے بعد ارجنٹائن کی ٹیم پہلی مرتبہ کسی بڑے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ارجنٹائن کی ٹیم میسی کی قیادت ہی میں 2015 اور 2016 کے کوپا امریکا کپ کے فائنل میں پہنچی تھی تاہم دونوں مرتبہ اسے چلی نے ہرایا تھا۔

واضح رہے کہ کوپا امریکا کپ میں کامیابی کے ساتھ لیونل میسی پہلی مرتبہ اپنی قومی ٹیم کے لیے کوئی کپ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |