آئندہ نسلوں کے حوالے سرسبز و شاداب پاکستان کریں گے وزیر اعظم

سوات کےعلاقے مٹہ میں بنجرزمین سرسبزہوگئی ، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک July 11, 2021
گزشتہ دور حکومت میں تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا تھا فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے سرسبز و شاداب پاکستان کریں گے۔

سوشل مڈیا پر سوات میں شجر کاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر پہاڑ سبزہ اوڑھ رہے ہیں جو خیبرپختونخوا میں ہماری بلین ٹری سونامی مہم کے حیرت انگیز نتائج کی کرشماتی جھلک ہے۔



وزیر اعظم نے کہا کہ ربِ ذوالجلال کی مدد شاملِ حال رہی تو ہم ایک صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دور حکومت میں تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت صوبے بھر میں ایک ارب درخت اگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں