کوروناوائرس کی ڈیلٹا قسم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ترجمان بلوچستان

کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعہ کے روز بلوچستان میں تمام مارکیٹس بند رہیں گی، لیاقت شاہوانی


ویب ڈیسک July 11, 2021
کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے اور جمعہ کے روز بلوچستان میں تمام مارکیٹس بند رہیں گی، لیاقت شاہوانی۔ فوٹو:فائل

RAWALPINDI: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی ڈیلٹاقسم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم (بھارتی قسم) خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، اور صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی اس ڈیلٹا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ عید قریب آتے ہی بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے، لیکن اب صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے میں کاروباری مراکز رات10 بجے تک کھلے رہیں گے، جب کہ جمعہ کے روز بلوچستان میں تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں