امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ 2 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں کی شناخت 57 سالہ چارلس کیزر اور 49 سالہ میتھیو کے ناموں سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک July 11, 2021
طیارے میں ایک پائلٹ اور مسافر موجود تھا، فوٹو: فائل

امریکی ریاست آئیووا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے بعد فضا میں ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست آئیووا کی کاؤنٹی لین میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ایک گھر کے پچھلے حصے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جس وقت طیارہ گھرکے عقب پر گرا خوش قسمتی سے وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔

طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ایک مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی شناخت بالترتیب 57 سالہ چارلس کیزر اور 49 سالہ میتھیو کے نام ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق نیویارک کے شہر البانے سے ہے۔

تاحال طیارہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ طیارے کی منزل سے متعلق بھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے حادثات عام ہیں جن میں سالانہ ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں جس پر فیڈرل ایوی ایشن نے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |