پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے بڑے آپریشن کا اعلان

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے 32 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی، پی آئی اے انتظامیہ


ویب ڈیسک July 11, 2021
کابل کیلئے 12 اور 16جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہے ہیں، انتظامیہ پی آئی اے(فوٹو:فائل)

PESHAWAR: پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے 32 پروازیں چلائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے بڑے آپریشن کا اعلان کردیا، پی آئی اے عید الاضحیٰ سے قبل ہم وطنوں کو 32 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائینز کے کرایوں میں دوگنا اضافہ

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کابل میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن پہنچانے کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے، کابل کیلئے 12 اور 16 جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہے ہیں، جب کہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے 5 خصوصی پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق دبئی اور ابوظہبی سے پاکستانیوں کو بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے وطن پہنچایا جائے گا، سعودی عرب کیلئے بھی 10 پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے، تاشقند کیلئے 8 خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، اور تاشقند کیلئے ایئر بس 320 طیارے آپریٹ ہوں گے، جب کہ پی آئی اے بشکک میں پھنسے ہوئے طالبعلموں کو وطن لانے کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں