اوباما کا پوتن کو فون سوچی اولمپک کیلیے سیکیورٹی تعاون کی پیشکش

شام کی صورتحال پر جنیوا میں مذاکرات پر امریکی صدرکی روسی ہم منصب سے بات چیت


INP January 23, 2014
سرمائی کھیلوں کے دوران2امریکی جنگی جہاز بحیرہ اسود میں تعینات کر سکتے ہیں، ترجمان وائٹ ہائوس۔ فوٹو: فائل

امریکی صدربارک اوباما نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپوتن کو فون کیا اور ان سے شام کی صورتحال پرہونیوالے جنیوا مذاکرات پر تبادلہ خیال کے علاوہ سوچی اولمپک کو محفوط بنانے کیلیے سیکیورٹی تعاون کی پیشکش کردی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوباما نے شام کی صورتحال پر جنیوا میں ہونے والے مذاکرات پر روسی صدر سے بات چیت کی اور داغستان کے علیحدگی پسندوں کی جانب سے سوچی شہر میں ہونے والے سرمائی کھیلوں کے دوران حملے کی دھمکی کے بعد امریکی صدر نے روسی صدر ولادی میر پوتن کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔

 photo 3_zpsc0d5b427.jpg

وائٹ ہائوس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا روس کو سرمائی کھیلوں کے دوران فضائی اور سمندری امداد دینے پر تیار ہے، ترجمان کے مطابق روس چاہے تو امریکا کے 2 جنگی جہاز کھیلوں کے دوران بحیرہ اسود میں تعینات کیے جا سکتے ہیں، امریکی ترجمان کے مطابق اس حوالے سے روسی درخواست کا انتظار کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں