سوڈان اسٹیڈیم میں خوفناک دھماکے میں 4 افراد ہلاک

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

دھماکے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے تاہم اصل تعداد کہیں زیادہ ہے، فوٹو: فائل

سوڈان کے بندرگاہی شہر کے العامر کلب میں کھیلوں کے مقابلے کے دوران زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سوڈان کے بندرگاہی شہر میں کھیلوں کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بیرون ملک سے بھی کئی کھلاڑی مدعو تھے۔

کھیلوں کے مقابلے کے دوران اسٹیڈیم میں اچانک خوفناک دھماکا ہوا اور شائقین میں بھگدڑ مچ گئی۔ دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔


ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اسی شہر میں ایک ہوٹل پر حملے کو بھی سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا تھا۔

واضح رہے کہ سوڈان میں قبائلی اور جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے منگل کو ایسی ہی ایک جھڑپ میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔
Load Next Story