شاہ رخ کیساتھ فلم کی آفر پرگھروالوں کا کیا رد عمل تھا ماہرہ نے بتادیا

بچپن سے خواہش تھی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے، فلم کی آفر پر انتہائی خوشی ہوئی، اداکارہ


ویب ڈیسک July 11, 2021
بچپن سے خواہش تھی شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے، فلم کی آفر پر انتہائی خوشی ہوئی، اداکارہ (فائل فوٹو)

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم 'رئیس' سے کیا۔ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی آفر پر اداکارہ کے گھر والوں کا ردعمل کیا تھا، انہوں نے خودہی بتا دیا ہے۔

2016ء میں ایک فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ بالی ووڈ کے 'کنگ خان' اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کروں تاہم میری خواہش پوری ہونے جا رہی ہے۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ جب میں ڈرامہ 'ہمسفر' کی پروموشن کے لیے ممبئی میں تھی تب مجھے فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی آفر کی گئی جس پر مجھے انتہائی خوشی ہوئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستان پہنچ کر جب گھر والوں کو اس حوالے سے بتایا تو پہلے وہ حیران رہ گئے اور بعد میں اسے جھوٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ گھر والوں کو میری بات پر یقین نہیں آرہا تھا، میری والدہ تو یہ سن کر ہی رو پڑی تھیں کہ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کروں گی۔

ماہرہ خان نے کہا کہ بہت مشکل سے گھر والوں کو اس بات کا یقین دلایا، والدہ نے روتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ تم نے بہت بڑا کام کیا ہے، ہمیں تم پر فخر ہے۔

فلم 'رئیس' 25 جنوری 2017ء کو ریلیز ہوئی۔ فلم کا گانا 'ظالما' کافی ہٹ ہوا۔ یوٹیوب پر اس گانے کو 27 کروڑ سے زائد مرتبہ سنا گیا اور اس پر ہزاروں کمنٹس آئے۔ فلم 'رئیس' میں ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں