کمیٹی کے پیسے مانگنے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بیٹے نے گالیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنا کر کپڑے پھاڑ دیے، متاثرہ ماں


ویب ڈیسک July 11, 2021
بیٹے نے گالیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنا کر کپڑے پھاڑ دیے، متاثرہ ماں (فائل فوٹو)

کمیٹی کے پیسے مانگنے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

تھانہ ریس کورس کے علاقے چمن آباد میں بیٹے نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ماں کے پولیس سے رجوع کرنے پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں ماں نے مؤقف اختیار کیا کہ بیٹے ذیشان کے گھر آئی تو کمیٹی کی رقم کے معاملے پر تکرار ہوگئی، بیٹے سے 40 ہزار روپے مانگے تو وہ غصے میں آگیا، ذیشان نے گالیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ کپڑے پھاڑ دیے اور تین گھنٹے تک حبس بیجا میں رکھا۔

ماں نے پولیس کو مزید بتایا کہ بیٹے نے مجھ سے 51 ہزار روپے کی رقم بھی چھین لی، واقعہ 5 جولائی کی شب پیش آیا، اب کارروائی کرانا چاہتی ہوں۔

تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور جب ملزم کوعدالت پیش کیا گیا تو فریقین میں راضی نامے پر ملزم کی ضمانت ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں