پاکستان کی ابھرتی معیشت کو افغانستان میں بدامنی اورکورونا جیسے خطرات لاحق ہیں صدر مملکت

ہمیں امید ہے کہ طالبان اور ان کے ہم وطنوں کو امن و آشتی نصیب ہوگی، صدر مملکت


ویب ڈیسک July 11, 2021
ہمیں امید ہے کہ طالبان اور ان کے ہم وطنوں کو امن و آشتی نصیب ہوگی، صدر مملکت(فوٹو:فائل)

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی اُبھرتی معیشت کو افغانستان میں بدامنی اور کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے جیسے دوخطرات لاحق ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے اپنی ٹوئٹ میں کیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اُبھرتی معیشت کو دو خطرات لاحق ہیں۔ ایک افغانستان میں بدامنی، جس پر ہمیں اُمید ہےکہ طالبان اور ان کے ہم وطنوں کو امن و آشتی نصیب ہوگی۔ دوسرا، کورونا کیسز کی تعداد میں ممکنہ اضافہ، عوام عید کے دوران احتیاط کریں۔ حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں اور ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں۔



 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |