بھارت نے طالبان سے لڑائی کے لیے اسلحہ کی بڑی کھیپ افغانستان پہنچادی

کابل اور قندھار ایئرپورٹس پر اسلحہ افغان حکومت کے حوالے کرنے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں


خالد محمود July 11, 2021
بھارتی حکومت کی جانب سے اسلحہ افغان حکومت کے حوالے کرنے کی تصاویر

بھارت نے طالبان سے لڑائی کے لیے اسلحہ کی بڑی کھیپ افغان حکومت کو فراہم کردی، اسلحہ افغان حکومت کے حوالے کرنے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت نے اسلحہ کی ایک بڑی کھیپ افغان حکومت کو فراہم کردی جس کی مدد سے افغان حکومت طالبان کے خلاف کارروائیاں کرسکے گی۔

india give ammunition to Afghan Govt 6 india give ammunition to Afghan Govt 5

یہ پڑھیں : امریکی فوج چلی گئی اب طالبان کیوں لڑ رہے ہیں؟ افغان صدر

اسلحہ کی اس کھیپ کو لے کر بھارتی سی 17 طیارے اتر پردیش، جے پور اور چندی گڑھ سے روانہ ہوئے جنہوں نے کابل اور قندھار ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد اسلحہ افغان حکومت کے حوالے کیا۔

india give ammunition to Afghan Govt 3

india give ammunition to Afghan Govt 2

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں طالبان کی بڑھتی پیش قدمی پر بھارت نے اپنے سفارتکارواپس بلالیے

دیے گئے اسلحہ میں 40 ٹن سے زائد گولیاں، بھاری گولہ بارود بھی شامل ہے۔ اسلحہ پہنچانے کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی جہاز کابل اور قندھار میں افغان حکومت کو اسلحہ دے کر واپسی پر اپنے اسٹاف کو لے کر جا رہے ہیں۔

india give ammunition to Afghan Govt

india give ammunition to Afghan Govt 4

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |