فروغ تعلیم حکومت کی اولین ترجیح ہے صدر ممنون حسین

اس شعبے میں مزیدوسائل مختص کرنے کیلیے پرعزم ہیں،عالمی ترقی کے ادارے کے سربراہ سے گفتگو

صدر مملکت ممنون حسین سے برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے کے سربراہ رچرڈ منٹگمری ایوان صدرت میں ملاقات کررہے ہیں۔فوٹو:این این آئی

صدرممنون حسین نے کہاہے کہ حکومت ملک میں تعلیم کے فروغ کواولین ترجیح دیتی ہے اوراس شعبے کیلیے مزیدوسائل مختص کرنے کیلیے پرعزم ہے۔

یہ بات انھوں نے بدھ کوبرطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے کے سربراہ رچرڈ منٹگمری کی سربراہی میں وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں برطانیہ کی جانب سے مختلف شعبوں میں پاکستان کی معاونت اورپاکستان میں شروع کیے گئے منصوبوں سے متعلق معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا، رچرڈ منٹگمری نے صدرکوبین الاقوامی ترقی کے ادارے ،اسکے کردار اور مختلف شعبوں خصوصاًتعلیم اورصحت کے شعبے میں پاکستان کو فراہم کی جانیوالی مددسے متعلق آگاہ کیا۔




اس موقع پر صدر مملکت نے برطانیہ کی طرف سے پاکستان کی مختلف شعبوں خصوصاً 2008کے بعدتعلیم وصحت کے شعبے میں فراہم کی گئی ایک ارب17کروڑ40لاکھ پونڈکی ترقیاتی امداد کو سراہا۔ انھوں نے ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کوپورا کرنے کیلیے برطانیہ کے تعاون پرزور دیا۔دریں اثناپاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنرنے بھی صدرسے ملاقات کی اوردونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔
Load Next Story