نووک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

نووک جوکووچ نے کیریئر میں چھٹی بار ومبلڈن ٹرافی اپنے قبضے میں کی۔


Sports Reporter July 11, 2021
نووک جوکووچ نے کیریئر میں چھٹی بار ومبلڈن ٹرافی اپنے قبضے میں کی (تصویر: ٹوئٹر)

نووک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

سربیئن اسٹار نووک جوکووچ نے کیریئر کی 20 ویں گرینڈ سلم ٹرافی جیت کر راجرفیڈرر اور رافیل نڈال کے ریکارڈ میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے فائنل میں اطالوی حریف میٹیو بریٹینی کو زیر کرلیا۔

یہ جوکووچ کے کیریئر کا 20 واں گرینڈ سلم رہا، اس طرح وہ اس معاملے پر سوئس ماسٹر راجرفیڈرر اور رافیل نڈال کے برابر پہنچ گئے۔

نووک جوکووچ نے کیریئر میں چھٹی بار ومبلڈن ٹرافی اپنے قبضے میں کی۔ تینوں کھلاڑیوں نے چوتھائی صدی سے عالمی ٹینس پر اجارہ داری قائم کررکھی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں