تحریک لبیک پر پابندی کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

چاروں صوبائی حکومتوں نے بھی تحریک لبیک پاکستان پر پابند عائد کرنے کے لیے رضامندی ظاہری کردی

چاروں صوبائی حکومتوں نے بھی تحریک لبیک پاکستان پر پابند عائد کرنے کے لیے رضامندی ظاہری کردی (فوٹو : فائل)

وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔


اطلاعات ہیں کہ حکومت کی خصوصی کمیٹی نے بھی تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی توثیق کر دی ہے، اب ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کے لیے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع
دریں اثنا کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کی مدت میں مزید 90 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
Load Next Story