لیاری گینگ وار کے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار

ملزمان سے 4 ہینڈ گرنیڈ، 3آٹومیٹک کلاشنکوف اور ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک July 12, 2021
ملزمان سے 4 ہینڈ گرنیڈ، 3آٹومیٹک کلاشنکوف اور ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں، پولیس(فوٹو:ایکسپریس)

پولیس نے پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 4 ٹارگٹ کلرزکو گرفتار کرلیا.

ضلع کیماڑی پولیس نے پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی کے دوران 4 ٹارگٹ کلرزکو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی فداحسین جانوری کے مطابق گرفتار ملزمان میں زبیر، ظہیر عالم، فیصل کچھی اورمحمد عالیان شامل ہیں۔

ملزمان سے 4 ہینڈ گرنیڈ، 3آٹومیٹک کلاشنکوف اور ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش قتل و غارت گری، بھتہ خوری، ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم جیسے سنگین جرائم کا انکشاف کیا۔

گرفتار ملزم عالیان نے گزشتہ ماہ الطاف عرف انو بھائی نامی شخص کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، پولیس نے الطاف عرف انو بھائی کے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل (نائن ایم ایم پستول) بھی برآمد کرا لیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے، ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں