پیپلزپارٹی غلطی مان لے تو خیرمقدم کرینگے فضل الرحمن

بلاول مجھ سے پوچھ کر نہیں چھپ کر امریکا گیا، عمران میں کوئی صلاحیت نہیں


مختار اعوان July 12, 2021
پاکستان اور کشمیر میں کبھی الیکشن آزادانہ طور پر نہیں ہوئے، میڈیا سے گفتگو فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عوام پی ڈی ایم پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

اگر پی پی پی اپنی غلطی کا احساس کر لے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے، وہ مانسہرہ مدرسہ سراج العلوم میں تعزیتی ریفرنس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر میں کبھی بھی الیکشن آزادانہ طور پر نہیں ہوئے۔ پاکستان کے حکمرانوں کا قبلہ امریکہ ہے ،ہماری معیشت پر آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایف اے ٹی ایف نے قبضہ کر رکھا ہے ۔مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ پر لے آئے تھے لیکن موجودہ حکمرانوں نے اسے دوبارہ اس میں داخل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں میں کو ئی بھی صلاحیت نہیں،مشرف کے دور میں ہمارا جسم ہماری مرضی جیسی عورت کے حقوق کی باتیں کی گئیں، یہ مغرب کی نقالی کرتے ہیں جبکہ دین اسلام عورت اور بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے ۔بلاول بھٹوکے امریکہ جانے کے سوال پر کہا کہ وہ مجھ سے پوچھ کر نہیں گیا بلکہ چھپ کر گیا ہے ،کورونا کے حوالے سے کہا کہ معیشت کو تباہ کرنے کے لیے منصوعی بیماریاں پھیلا کر ملٹی نیشنل کمپنیاں فائدہ حاصل کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |