ضمنی الیکشن این اے69 خوشاب اور پی کے 50 ہری پورمیں پولنگ ختم ووٹوں کی گنتی جاری
مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 69 خوشاب اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 50 ہری پور میں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 69 خوشاب میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امید وار عزیز ملک اور اورتحریک انصاف کے امیدوار عمر اسلم کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع ہے، این اے69کے 3 لاکھ 32ہزارووٹر ایک بارپھر حق رائے دہی استعمال کریں گے.
8 ماہ قبل ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی سمیراملک نے ایک لاکھ 18ہزار ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل عمراسلم کوتقریبا 80 ہزار ووٹ ملے تھے، لیکن بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پرانہیں نااہل قراردے دیا گیا تھا، ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے سمیرا ملک کے بیٹے عزیز ملک کو میدان میں اتارا ہے جبکہ تحریک انصاف نے ایک بار پھرعمر اسلم کوٹکٹ دیا ہے۔
ہری پور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے50 کے ضمنی انتخاب بھی میں مسلم لیگ (ن) کے قاضی اسد اورپی ٹی آئی کے اکبر ایوب کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ ضمنی الیکشن کیلئے ضلع بھر میں مجموعی طورپر 116پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے، مجموعی طور پر 4ہزار کے قریب پولیس اہلکاروں کو ضلع بھر میں تعینات کیا گیا۔