طوفانی بارشوں کے باعث دریائے چناب میں طغیانی کا خدشہ

کل ہیڈ خانکی پر 3 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، ارساحکام


ویب ڈیسک July 12, 2021
دریائے چناب میں گرنے والے نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے، ارسا حکام۔ فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیرمیں طوفانی بارشوں کے باعث دریائے چناب میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں طوفانی بارشوں کے باعث دریائے چناب میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور ارسا حکام نے دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے۔

ارسا حکام کے مطابق آج دوپہر 2 بجے تک دریائے چناب میں 3 لاکھ کیوسک تک کا ریلا داخل ہوسکتا ہے، کل ہیڈ خانکی پر 3 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، ہیڈ قادر آباد پر بھی اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے، دریائے چناب میں گرنے والے نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔

ارسا کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کوالرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ وزیراعظم آفس، سیکریٹری ایوی ایشن، فیڈرل فلڈ کمیشن سمیت متعلقہ حکام کوالرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں