حکومت کا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لینے کا عندیہ

عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائےگا، ڈاکٹر فیصل


ویب ڈیسک July 12, 2021
عید کی چھٹیوں میں سیاحت وہی کر سکےگا جوویکسین لگواچکاہوگا، معاون خصوصی۔ فوٹو:فائل

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، احتیاط لازمی ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائےگا۔

معاون خصوصی صحت نے کہا کہ احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، کورونا ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائیں گے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے، سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، اور عید کی چھٹیوں میں سیاحت وہی کر سکے گا جو ویکسین لگوا چکا ہوگا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں، 60 لاکھ ویکسین کی خوراکیں چند روز میں آنے والی ہیں، عوام ویکیسن لگوائیں، اسی کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں