حکومت نے چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی بحالی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

حکومت نے سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔


ویب ڈیسک January 23, 2014
حکومت کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے دائر کی۔ فوٹو؛فائل

وفاقی حکومت نے چیرمین پاکستان کرکٹ بورد ذکا اشرف کی عہدے پر بحالی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے عاصمہ جہانگیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی عہدے پر بحالی سے متعلق فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری ذکا اشرف نے 27 اکتوبر 2011 کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کا عہدہ سنبھالا تھا اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے جولائی 2013 انہیں چیرمین پی سی بی کے عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم رواں ماہ 15 جنوری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے انہیں دوبارہ عہدے پر بحال کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |