نیب کی سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ کے خلاف ریفرنس کی سفارش

سابق وزیرخزانہ اور سابق چیئرمین ایف بی آر نے سرکاری خزانے کو 11 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا، ترجمان نیب


ویب ڈیسک July 12, 2021
سابق وزیرخزانہ اور سابق چیئرمینز ایف بی آر نے سرکاری خزانے کو 11 ملین امریکی ڈالر کا نقصان پہنچایا، ترجمان نیب۔ فوٹو:فائل

نیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، سابق چیئرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف، سابقہ چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق اور دیگر اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ملزمان ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا، جس مختلف شکایات، انکوائریز اور تفتیش پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ ریجنل بورڈ نے 2ریفرنسز دائر کرنے اور2 شکایات کو انکوائریز میں تبدیل کرنے کی سفارش کی، اور نیب کا کہنا ہے کہ ان تمام منظور شدہ مقدمات میں خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاگیا تھا۔

نیب کےمطابق بورڈ نے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ، بورڈ آف ریونیو کے افسران و عہدیداران اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی، سابق ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ ملزم غلام مصطفی پھل، ڈپٹی کمشنر اور ای ڈی او آصف میمن اور دیگر قیمتی سرکاری زمین کو کوڑیوں کی نرخ غیر قانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں، ملزمان نے خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بورڈ نے بورڈ آف ریونیو کے افسران وعہدیداران اور دیگر کے خلاف ر یفرنس دائر کرنے کی سفارش کی، ملزمان سابق وزیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ ، سابق چیئر مین ایف بی آر عبداللہ یوسف، سابق چیئر مین ایف بی آر سلمان صدیق اور دیگر اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں، ملزمان نے سرکاری خزانے کو 11 ملین امریکی ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بورڈ نے ڈپٹی کمشنر، ضلع غربی کراچی ملزم فیاض سولنگی اور دیگر کیخلاف انکوائری کی اجازت دی، ملزم فیاض سولنگی مختلف کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں