پی سی بی کی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدے کی تجدید
ایس اے ایف مزید 2 سال کے لیے پی سی بی کا چیریٹی پارٹنر رہے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدے کی تجدید کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدے میں مزید 2 سال کی تجدید کردی ہے جس کے بعد ایس اے ایف مزید 2 سال کے لیے پی سی بی کا چیریٹی پارٹنر رہے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2019 میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ 2 سال کے لیے معاہدہ کیا تھا۔
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ پی سی بی کا شراکت دار ہے، ماضی میں ایس اے ایف کا لوگو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی کٹس پر نمایاں طور پر موجود رہ چکا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ذہنی صحت کے مسائل اجاگر کرنے کے اقدامات اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان پولیو ایراڈیکیشن پروگرام کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن 2014 میں قائم کی گئی تھی جس کا مقصد معاشرے میں بہتر حالات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ غریب اور بے سہارا افراد کے لیے کام کرنا تھا۔ شاہد آفریدی فاونڈیشن صحت، تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔
ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حمید کا کہنا ہے کہ وہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ پارٹنر شپ میں مزید 2 سال کی توسیع پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے اس تنظیم نے پورے ملک میں غریب اور نادار افراد کے لیے کام کیا ہے۔
ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی نے کہا کہ پی سی بی اس پارٹنر شپ کے ذریعے چیریٹی کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے، ہم ایس اے ایف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے اور امید کرتے ہیں کہ وہ پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے لیے روشنی کی کرن بنے رہیں گے۔
گلوبل چئیرمین ایس اے ایف شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے فخر ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ میری پارٹنر شپ کھیل کے کیرئیر سے آگے بڑھ چکی ہے، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ مزید دو سال کے لیےتعاون کو جاری رکھے گا۔
شاہد آفریدی نے فاؤنڈیشن کے مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن اپنے ملک کے لوگوں کی فلاح اور بہتری کے لیے کام کو جاری رکھے گی۔ اس عظیم مقصد میں پاکستان کے قومی ہیروز بھی ہمارے ساتھ شامل ہیں۔