برطانوی اخبارنے مصباح الحق کودنیائے کرکٹ کاسب سےعظیم کھلاڑی قرار دے دیا

مصباح الحق نے مشکل ترین حالات میں بھی پاکستانی ٹیم کی بہترین انداز میں قیادت کی، ڈیلی میل


ویب ڈیسک January 23, 2014
مصباح مشکل ترین ہدف کو حاصل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، برطانوی اخبار ڈیلی میل۔ فوٹو؛ فائل

برطانوی اخبار نے پاکستانی کپتان مصباح الحق کو مضبوط اعصاب کامالک اور دنیا کا سب سے باعزت کرکٹر قرار دیا ہے۔

برطانوی اخبار ٹیلی کی رپورٹ میں شارجہ ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستانی کپتان کو دنیا کا سب سے عزت دار کرکٹر قرار دیا گیاہے۔ اس لسٹ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور ویسٹ انڈین بلے باز شیونارائن چندرپال کا نام بھی شامل تھا، مصباح دور جدید کی کرکٹ کے ذہین اور مضبوط اعصاب والے کرکٹر ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصباح الحق نے سری لنکن ٹیم پر حملے اور پھر3 پاکستانی کھلاڑیوں پراسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے الزام کے بعد بدترین حالات میں جس طرح ٹیم کی قیادت کی اگر لیجنڈ کرکٹر عمران خان بھی ہوتے توان کے لئے بھی پاکستانی ٹیم کی قیادت آسان نہ ہوتی، مصباح مشکل ترین ہدف کو حاصل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور سری لنکا کے خلاف 302 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ان کی اظہر علی کے ساتھ 109 رنز کی شراکت نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔