30 تولے سونے کی خاطر دوست کو زہر دینے والے ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان نے لالچ میں آکر اپنے دوست کو زہر دیکر قتل کیا اور 30 تولہ سونا لیکر فرار ہوگئے، پولیس
پولیس نے مویشی منڈی کی پارکنگ میں گاڑی سے لاش ملنے کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث تین سگے بھائیوں سمیت 4 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو 2 جولائی کو سچل تھانے کی حدود میں واقع سپرہائی وے مویشی منڈی کی پارکنگ میں گاڑی سے اویس نامی شخص کی لاش ملی تھی، مقتول بغدادی کا رہائشی تھا جو کہ صدر سے سونا لے کر نکلا تھا اور اس کے بعد سے وہ لاپتہ تھا لاش پر بظاہر گولی یا چوٹ کا نشان نہیں تھا۔
پولیس نے مویشی منڈی کی پارکنگ میں کار کے اندر سے ملنے والی لاش کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا اور بعد ازاں انویسٹی گیشن ون ایسٹ پولیس کے مطابق مویشی منڈی کی پارکنگ میں گاڑی سے لاش ملنے کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث تین سگے بھائیوں سمیت 4 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان نے لالچ میں آکراپنے دوست کو زہر دیکر قتل کیا اورمقتول کے پاس موجود 30تولہ سونا لیکرفرارہوگئے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کی مقتول سے دوستی تھی اورجب وہ سونا لینے کے لیے صدر آیا تھا تو اس بات کا علم انہیں پہلے سے تھا جس پروہ لالچ میں آ گئے اورسونا حاصل کرنے کے لیے اویس کو قتل کرنے کا ایک منصوبہ بنایا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم زین العابدین مقتول کے ہمراہ مویشی منڈی پہنچا، جہاں اویس کو دھوکے سے شراب پلانے کے بہانے گلاس میں زہر ڈال دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور ملزم سونا لے کر وہاں سے بس میں بیٹھ کر فرار ہو گیا جب کہ ملزمان نے کچھ سونا پھگلا دیا اور کچھ سونا ملزم سنارعبدالعزیز کو فروخت کردیا۔