امریکا کے کہنے پر شکیل آفریدی کو رہا نہیں کیا جائے گا ترجمان دفتر خارجہ

امریکا کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد شکیل آفریدی سے منسلک نہیں، ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم

اسٹریٹجک مذاکرات کے لئے سرتاج عزیز 24 جنوری کو امریکا روانہ ہوں گے، تسنیم اسلم فوٹو : فائل

LONDON:
ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کا معاملہ پاکستان کی عدالتوں میں ہے ان کی رہائی امریکی درخواست پر نہیں ہوگی۔


دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کا معاملہ پاکستان کی عدالتوں میں اس لئے امریکی درخواست پر ان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں لیکن اس معاملے پر بحث ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد شکیل آفریدی سے منسلک نہیں۔

تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ امریکا سے اسٹریٹجک مذاکرات کے لئے سرتاج عزیز 24 جنوری کو امریکا روانہ ہوں گے جب کہ اسٹریٹجک مذاکرات 27 اور 28 جنوری کو واشنگٹن میں ہوں گے۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے پاکستانی ڈرائیورز کو روکے جانے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر بھارتی ڈپٹی قونصلر کو طلب کرکےاحتجاجی مراسلہ دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیرتجارت کےدورہ پاکستان کی تاریخوں کاعلم نہیں۔
Load Next Story